تازہ ترین

سرینگر اور کنزرمیں چوری کے معاملات حل

تین افراد گرفتار،موٹر سائیکل سمیت دیگر سازوسامان ضبط

تاریخ    26 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سرینگر میں پولیس نے چوری کا ایک معاملہ حل کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے اوراُس کے قبضے سے موٹر سائیکل کو بھی برآمد کرلیا۔18 جنوری کو پارمپورہ تھانہ کو ایک شخص فاروق احمد گوجری ساکن سازگری پورہ حول سرینگر کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ کسی نے اُس کی موٹر سائیکل چرالی ہے۔پولیس نے قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 05/2021پارمپورہ تھانہ میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی ۔تفتیش کے دوران ایک ملزم ساحل احمد شیخ ساکن نیو کالونی بٹہ مالوکو پکڑ لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی ۔ مشتبہ شخص نے اس جرم میں اُس کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر موٹرسائیکل کو بھی برآمد کیا۔ لوگوںنے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی۔ ادھرپولیس نے کنزر میں گذشتہ ہفتے ایک دکان میں چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس تھانہ کنزر کو خالد سہیل وانی کے نام سے ایک شخص سے تحریری شکایت موصول ہوئی ہے کہ 16اور 17جنوری کی درمیانی رات کونقب زنوں نے اُس کی دکان کا شٹر توڑ کر  مختلف اقسام کے موبائل فون اُڑالئے ۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی اور اس سلسلے میں دو اشخاص کے نام سامنے آئے جن کو گرفتار کرکے اُن سے پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوںنے چوری میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ۔ پولیس نے گرفتار شدگان سے مزید پوچھ تاچھ کا عمل شروع کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ سی این ایس/سی این آئی 

تازہ ترین