تازہ ترین

سوپور میں طلاب کا احتجاج

امتحانات آن لائن لینے کا مطالبہ

تاریخ    26 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


غلام محمد
سوپور // گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور کے طلاب سمیت انڈر گریجویٹ پانچویں سمسٹر طلباء نے سوموار کو کالج کیمپس میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی طلباء کشمیر یونیورسٹی کے حکام سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ امتحانات آن لائن طریقوں سے کروائیں یا سیلبس میں کمی کی جائے۔احتجاج کرنے والے طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’ہم انصاف چاہتے ہیں‘  ’ہم آن لائن امتحان کا مطالبہ کرتے ہیں ‘’ہمارا مستقبل بچایا جائے جیسے نعرے درج تھے ۔انہوں نے کشمیر یونیورسٹی اور کالج کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے امتحانات آن لائن طریقے سے منعقد کروائیں۔ایک طالب علم شوکت احمد نے کہا کہ ’ہمارا بہت سا وقت ضایع ہو چکا ہے کیونکہ ہم نے کوڈ 19 وبائی بیماری اور انٹرنیٹ خدمات کی عدم دستیابی کی وجہ سے نصاب کے مطابق مناسب طریقے سے تعلیم حاصل نہیں کی ہے، اب ہم کالج اور یونیورسٹی کے حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے امتحانات آن لائن موڈ پر منعقد ہوں یا پھر ہمارے نصاب کو کم کیا جائے‘ ۔
 
 

تازہ ترین