تازہ ترین

بجبہاڑہ میں دم گھٹنے سے خاتون کی موت

تاریخ    26 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ // بجبہاڑہ میں کوئلہ بخاری سے زہریلی گیس کے اخراج سے ایک خاتون کا دم گھٹنے سے لقمہ اجل بن گئی۔کریوا کالونی میں ایک خاتون اور اسکی بیٹی کو پیر کی صبح انکے گھر میں بے ہوش پایا گیا ۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے دونوں ماں بیٹی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال پہنچایا  جہاں ڈاکٹروں نے 37 سالہ مسعودہ اختر زوجہ عبدالرشید دھوبی کو مردہ قرار دے دیا،جبکہ اْنکی نیٹی کو وقت پر اسپتال پہنچانے کے سبب بچا لیا گیا۔اس سلسلے میں میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سب ڈسٹرکٹ اسپتال بجبہاڈہ نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ غالباََ خاتون کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماں بیٹی نے سردی سے بچائو کیلئے کوئلے کی انگیٹھی کمرے میں رکھی گئی، جس سے زہریلی گیس کا اخراج ہوا جس کے نتیجے میں ماں فوت ہوئی تاہم بیٹی کو بچا لیا گیا۔
 
 

تازہ ترین