تازہ ترین

رسوئی گیس کا اخراج

لولاب میں کم عمر لڑکی جھلس کر لقمۂ اجل

تاریخ    26 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// لولاب کپوارہ کے ورنو گائوں میں ایک کم عمر لڑکی رسوئی گیس خارج کے نتیجے میں بری طرح جھلس گئی اور اسپتال میں زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم تو ڑ بیٹھی ۔16 سالہ مسرت رسول ساکن چک ورنو اپنے گھر میں کھانا پکارہی تھی کہ اس دوران گیس لیک ہو گیا جس کے دوران وہا ں آگ ظاہر ہوئی اور مسرت بری طرح جھلس گئی ۔مقامی لوگو ں نے  مسرت کو اپنے مکان سے باہر لانے میں کامیابی حاصل کی اور آگ پر قابو پایا ۔مسرت کو سب ضلع اسپتال کپوارہ میں علاج و معالجہ کیلئے دا خل کیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹچوٹ صورہ منتقل کیا ۔ شام دیر گئے مسرت صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں زخموں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھی ۔