تازہ ترین

شوپیان میں کریک ڈائون

تاریخ    26 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


شاہد ٹاک
شوپیان// شوپیان میںبھاری برفباری کے باوجود دو مقامات کاکریک ڈائون کیا گیا جبکہ سرینگر میں بھی کچھ مقامات پر تلاشیاں لی گئیں۔پولیس سٹیشن شوپیان کے پیچھے کی بستی ڈار محلہ میں سنیچر کی شب خانہ تلاشیاں لینے کے بعد اتوار کی شام ہبڈی پورہ میں 44آر آر، 14بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا اور گائوں کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ادھر 62 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شوپیان ضلع کے کیلر علاقے کو محاصرے میں لیا۔پولیس نے بتایا کہ انہیں علاقے میں مشکوک اطلاع ملی، جس کے بعد انہوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور جب فورسز کو علاقہ میں کچھ نہیں ملاا تو فورسز نے علاقہ کا محا صر ہ ختم کیا۔ حبہ کدل میں بھی مشترکہ تلاشی لی گئی۔علاقہ میں فورسز دستوں نے گاڑیوں کی چیکنگ اور راہ گیروں کی پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران لوگوںکے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ادھرآ بی گذر سرینگر میں میںبھی تلاشی آپریشن کیا گیا بعد میں محا صر ہ ہٹا لیا گیا۔