سکم میں ہند- چین سرحد پر دونوں طرف کی افواج کے درمیان جھڑپ

تاریخ    25 جنوری 2021 (30 : 03 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// گزشتہ کافی طویل عرصے سے مشرقی لداخ خطے میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر کشیدگی کے درمیان گذشتہ بدھ کے روز ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان سکم میں پھر سے جھڑپ ہوئی، تاہم، فوج کا کہنا ہے کہ یہ معمولی جھڑپ تھی اور مقامی کمانڈروں کی سطح پر مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کے فوجیوں کے مابین تازہ جھڑپوں سے متعلق میڈیا رپورٹوں پر صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے فوج نے آج کہا کہ شمالی سکم کے نکولہ میں گذشتہ بدھ کے روز دونوں طرف کے فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی۔
دونوں اطراف کے مقامی کمانڈروں نے معاملے کو طے شدہ بندوبست کے تحت حل کرلیا ہے۔
 

تازہ ترین