بجبہاڑہ میں خاتون ہیٹر سے پیدا گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق

تاریخ    25 جنوری 2021 (06 : 01 PM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پیر کو ایک37سالہ خاتون کوئلے کی بخاری سے پیدا گیس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مسعودہ اختر زوجہ عبد ارشید دھوبی اور اس کی بیٹی کو بجبہاڑہ کی کریوا کالونی میں ان کے گھر کے اندر بے ہوش پایا گیا۔
دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مسعودہ کو مردہ قرار دیا جبکہ اُس کی بیٹی کو علاج کے بعد رخصت کیا گیا۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ ڈاکٹر بی ایس تلا نے واقعہ کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ خاتون کی موت بظاہر گیس ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
 

تازہ ترین