سرینگر کے اسپتال میں سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

تاریخ    25 جنوری 2021 (56 : 12 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وسطی ضلع بڈگام میں تعینات ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار کی پیر کی صبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائسنز صورہ میں حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں زیر علاج ایک 50 سالہ سی آر پی ایف اہلکار کی پیر کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
متوفی اہلکار کی شناخت سدھیر پرتی ہار کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 86 بٹالین سے وابستہ تھا۔
 

تازہ ترین