وادی میں سردی کی لہر جاری، سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2ڈگری درج

تاریخ    25 جنوری 2021 (40 : 11 AM)   
(File pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//دو روز قبل آخری برفباری کے بعد وادی کشمیر میں سردی کی نئی لہر پیدا ہوگئی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ 
محکمہ نے پیر کو بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ رات کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
پہلگام میں گذشتہ رات کا درجہ حرارت منفی11.9 ڈگری جبکہ گلمرگ میں منفی11.5ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سال وادی کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں میں سب سے کم درجہ حرارت درج کیا گیا جو ماہرین کے مطابق موسمیاتی تغیر کا نتیجہ ہے۔
وادی کشمیر میں فی الوقت شدید ترین سردی یعنی’چلہ کلان‘ کے ایام چل رہ ہیں۔40روز پر مشتمل یہ ایام22دسمبر2020کو شروع ہوئے اور ان کا اختتام31جنوری کو ہوگا۔
 

تازہ ترین