وادی بھر میں یوم جمہوریہ کی فل ڈریس ریہر سل تقاریب منعقد

صوبائی کمشنر کشمیر نے ترنگا لہرایا او رمارچ پاسٹ پر سلامی لی

تاریخ    25 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//یوم جمہوریہ کے 72ویں یوم پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔سرینگر میں فل ڈریس ریہر سل ایس کے سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی کمشنر کشمیر پانڈو رانگ کے پولے نے قومی جھنڈ ا لہر ایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔بعد میں صوبائی کمشنر نے کھلی جیپ میں پریڈ کمانڈر بینام توش (SSP IRP 17 BN) اور ایس پی سریندر کمار نائب پریڈ کمانڈر کی قیادت میں پریڈ کا معائینہ کیا۔اس موقعہ پر بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی، جے کے اے پی ، آئی آر پی، خواتین دست ، ایس ڈی آر ایف ، فائراینڈ ایمرجنسی سروسز اور ایف پی ایف کے دستوں نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی ۔ ان کے ساتھ بی ایس ایف اور جے کے پی کا بینڈ بھی تھا۔تقریب پر جموںوکشمیر کلچرل اکیڈیمی کی جانب سے منعقدہ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔ مردو خواتین فنکاروں نے مہمانوں کو مختلف زبانوںمیں رنگارنگ پروگرام پیش کرکے محظوظ کیا۔اِس موقعہ پر ایک خصوصی یوگا ٹریننگ نشست کا بھی اِنعقاد کیا گیا ۔سول اِنتظامیہ اور پولیس افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔بڈگام میں بھی یوم جمہوریہ کی مناسبت سے سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہ فُل ڈریس ریہرسل کی تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرّ ( اے ڈی سی ) ڈاکٹر ناصر احمد نے قومی پرچم لہراکر مارچ پاسٹ کا معائینہ کیا اور جے کے پی ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف اور ہوم گارڈز کی دستوں کی پیش کردہ مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اپنے خطاب میں اے ڈی سی نے آئین کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ہمیں وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے ، معاشرے کے ہر طبقے کے لئے بنیادی حقوق مہیا کرتا ہے ، معاشرتی تفریق کو ختم کرتا ہے ، اور ہمیں خود گورننس کا بھی حق دیتا ہے۔تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں کی طرف سے رنگا رنگ ثقافتی وتمدنی پروگرام پیش کیا گیاجس سے سامعین محظوظ ہوئے۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی بڈگام امیت ورما ، اے سی آر ،اور دیگر سول اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔26جنوری کو ملک بھر میں منائے جارہے 72ویں جمہوریہ کے سلسلے میں آج قمریہ گرائونڈ گاندربل میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ا ے ڈی سی ) گاندربل فاروق احمد بابا نے ترنگا لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔انہوںنے تقریب کے انعقاد کے لئے مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی سراہنا کی۔ قمریہ گرائونڈ میں منعقدہ اس تقریب میں جے کے پی ،جے کے اے پی ،سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ،ہوم گارڈ اور سکول کے بچوں کے دستوں نے سلامی پیش کی۔اس موقعہ پر معروف مقامی فنکاروں اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبأ نے فل ڈریس ریہرسل میں حصہ لیا اور رنگارنگ ثقافتی اشیاء اور تھیم پر مبنی سکٹس پیش کیں۔اس پروگرام کا مشاہدہ ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال ، اے سی آر گاندربل ، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے علاوہ دیگر سول اور پولیس افسران نے کیا۔واد ی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ آج ڈسٹرکٹ پولیس لائینز پلوامہ میں بھی فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) شبیر احمد رینہ نے قومی پرچم لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میں سی آر پی ایف ،ضلع پولیس، جے کے اے پی ،ہوم گارڈز اور رہبر کھیل کے دستوں سلامی پیش کی۔تقریب کے دوران مقامی فنکاروں اورنے ثقافتی پروگرام پیش کیااس موقعہ پر پولیس اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔اسی طرح کی تقریب ڈی پی ایل اونتی پورہ میں بھی منعقدہوئی جہاں تحصیلدار نے ترنگا لہرایا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنس بارہمولہ میں منعقدہ فل ڈریس ریہرسل کا معائینہ کیا۔اے ڈی ڈی سی نے قومی پرچم لہرایا اور جے کے پی ، آئی آر پی ، سی آر پی ایف ، این سی سی ، ہوم گارڈ اور سکولی  بچوں کی دستوں سے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔تقریب کے دوران رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی نے ضلع کے ترقیاتی منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے جبکہ مختلف شعبوں کے تحت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد سکیمیں عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس موقعہ پر ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم ، اے ڈی سی بارہمولہ محمد احسن میر ، ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ پی آر آئی ممبران اور سول سوسائٹی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) اننت ناگ غلام حسن شیخ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) میں فُل ڈریس ریہرسل کا معائینہ کیا۔اے ڈی سی نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ میں سلامی لی جس میں سی آر پی ایف ، جے اینڈ کے پولیس ، آئی آر پی ، ایف اینڈ ای ایس کے دستوں نے سلامی پیش کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے سیکولر اِزم اور بنیادی حقوق کی اہمیت پر جو آئین کے ذریعہ ضمانت دی ہے پر زور دیا ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ تمام بنیادی فرائض کی پاسداری کریں جو قوم کی تعمیر کے لئے بہت ضروری ہیں۔تقریب کے دوران رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کے علاوہ حب الوطنی کے نغمے پیش کئے گئے۔سول اینڈ پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔پہلگام ، ڈور ، بجبہاڑہ ، کوکرنانگ کے سب ڈویژنوں اور ضلع کے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی فل ڈریس ریہر سل  مشقیں منعقد کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) شوپیاں ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ نے ضلع پولیس لائنز شوپیان میں منعقدہ فل ڈریس ریہرسل کا معائینہ کیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائینہ کیا اور سی آر پی ایف ، جے کے پولیس ، ہوم گارڈز اور مختلف تعلیمی اداروں کے سکولی بچوں کے علاوہ امور نوجوان و کھیل کود آفس ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس محکمہ کے دستوں سے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلاب نے مختلف رنگا رنگ ، ثقافتی پروگرام پیش کئے جن میں قومی یکجہتی ، تنوع میں اتحاد کی نمائش کی گئی تھی۔اس موقع پر اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے فرنٹ لائن کارکنوں کی شراکت کو اُجاگر کیا جنہوں نے ضلع میں کووِڈ۔ 19 میںپورے عزم اور لگن کے ساتھ کام کیا ۔اس موقعہ پر دیگر افراد کے علاوہ سول انتظامیہ ، محکمہ پولیس کے اعلی افسران ، ڈی ڈی سی ممبران کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔فُل ڈریس ریہرسل ضلع پولیس لائنز کولگام میں منعقد ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی ڈی سی) کولگام ریاض احمد صوفی نے قومی پرچم لہرایا پریڈ کا معائینہ کیا اور  مارچ پاسٹ میں سلامی لی۔مارچ پاسٹ جموں و کشمیر پولیس ، سی آر پی ایف ، خواتین دستے ، آئی آر پی ایف ، ہوم گارڈ ، پولیس بینڈ ، نئی پولیس بھرتیوں ، سکولی  بچوں اور دیگر دستوں نے سلامی پیش کی۔اس موقعہ پر ثقافتی پروگرام اور مارشل آرٹ شو بھی پیش کئے گئے۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی نے عوام کو مبارکباد پیش کی اور ضلع کے ترقیاتی منظرنامے اور ضلع میں مختلف سکیموں اور شعبوں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کووِڈ۔19پر مشتمل اقدامات کے بارے میں بھی روشنی ڈالی.اس موقعہ پر اے ایس پی ، اے سی آر ، ڈی ایس پی۔ ڈی آر اور دیگر افسران اور پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔فُل ڈریس ریہرسل شیر کشمیر سٹیڈیم بانڈی پورہ میں منعقد ہوئی جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔مارچ پاسٹ میں سی آر پی ایف ، جے کے ایگزیکٹو پولیس ، جے کے پی ویمنز ونگ ، ایس پی اوز ، این سی سی کیڈٹس ، ہوم گارڈز اور مختلف سکولوں کی طلاب نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر سکولی بچوںبچوں اور سی آر پی ایف نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جبکہ جے کے پی نے مارشل آرٹ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس نے سامعین کو محظوظ کیا اور ان کی طرف سے زبردست دادحاصل کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے رواں مالی سال کے دوران مختلف ریاستی اور مرکزی تعاون سے چلنے والی سکیموں کے تحت ضلع کی کارکردگی کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام ، میرا ٹاؤن مائی فخر ، بلاک دیوس اور دیگر پروگراموں کا خصوصی ذکر کیا جن میں شکایات کے ازالے پر توجہ دی گئی تھی۔اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ، ضلعی افسران اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی)  نذیر احمد لون نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کپواڑہ میں منعقدہ فل ڈریس ریہرسل کامعائینہ کیا۔اے ڈی سی نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کا معائینہ کیا ا اور جے کے پی ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، ہوم گارڈز ، ایف پی ایف ، ایس پی ایف اور پولیس بینڈ کے دستوں سے  مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔انہوں نے ضلع میں خصوصا سرحدی علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی فہرست میں شامل کیا۔سکولی بچوں ، پولیس اور محکمہ اطلاعات ، کپواڑہ نے متعدد ثقافتی پروگرام اور مارشل آرٹ پیش کئے۔اس موقعہ پر اے ایس پی کپواڑہ ، سول اور پولیس افسران موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ اور کرناہ سب ڈویژن میں بھی فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا جہاں متعلقہ تحصیلداروں نے ترنگالہرایا اور پریڈ کا معائینہ کر کے مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

تازہ ترین