رام بن میں ٹرک ندی میں جاگری،ڈرائیور سمیت 2افراد لاپتہ

تاریخ    18 جنوری 2021 (28 : 12 PM)   
(Photo courtesy: GNS )

نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر ضلع رام بن میں ایک ٹرک رامسو کے نزدیک لڑھک کرایک ندی میں گرجانے کے بعد ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد لاپتہ ہوگئے۔یہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ ٹرک شیر بی بی علاقے میں شاہراہ سے لڑھک کر ندی میں جاگری۔ 
حادثے کے فوراً بعد بچاو کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران ایک شخص کو زخمی حالت میں بر آمد کیا گیا۔زخمی شخص کو بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا۔آخری اطلاعات ملنے تک تاہم ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کی تلاش جاری تھی۔
 

تازہ ترین