مسلم ممالک پر سفری پابندی سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کو بائیڈن واپس لیں گے

تاریخ    18 جنوری 2021 (32 : 11 AM)   
(File pic)

یو این آئی
واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈنن نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی مسلم ممالک پر نافذ سفری پابندی کو ہٹائے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے متوقع چیف آف اسٹاف کلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اپنے شروعاتی 10 دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے نافذ پالسیز کو رد کرے گی۔
ان میں کووِڈ-19 روک تھام کی کوشش، پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد اور شہریت حاصل کرنے کے لیے امیگریشن قانون کی اجازت دیے جانے سے متعلق پالیسیز شامل ہیں۔
 

تازہ ترین