ڈاون ٹاون سرینگر میں شبانہ آگ کی واردات ، کئی رہائشی مکانوں کو نقصان

تاریخ    18 جنوری 2021 (48 : 10 AM)   
(Representational image)

نیوز ڈیسک
سرینگر//ڈاون ٹاون سرینگر کے سیکہ ڈافر، صفا کدل علاقے میں گذشتہ شب کے دوران آتشزدگی کی ایک واردات میں کئی مکانوں کو نقصان پہنچا اور گریلو سامان خاکستر ہوا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اس واردات میں فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کا ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگیا جو آگ پر قابو پانے کے دوران مکان سے گر گیا۔
یہ آگ گندرپورہ چوک، سیکہ ڈافر میں ایک مکان سے ظاہر ہوئی جس نے پھیل کر چھ مکانوں کو اپنی زد میں لایا۔جن مکانوں کو آگ کی اس واردات میں نقصان پہنچا اُن کے مالکان میں محمد امین لون،شبیر احمد لون،مرحوم غلام احمد بٹ، محمد دلاور بٹ،محمد اسلم بٹ اور غلام محمد بٹ شامل ہیں۔ 
حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے دوران فائر اینڈ ایمر جنسی سروس کا ایک سب انسپکٹر نور عالم خان ایک مکان سے گر کر زخمی ہوگیا جسے علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایسی تیسری واردات ہے۔
 

تازہ ترین