دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19.77 لاکھ سے متجاوز

تاریخ    14 جنوری 2021 (40 : 03 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جینیرو / نئی دہلی// عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے دنیا بھر میں اب تک19.77 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
جبکہ گذشتہ ایک دن میں سات لاکھ 40 ہزار سے زیادہ نئے معاملے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 9.23 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، اب تک دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس سے نو کروڑ23 لاکھ 13 ہزار 199افراد متاثرہیں اور 19 لاکھ 77 ہزار 893 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

تازہ ترین