ملک میں کورونا وائرس کے16946 نئے کیس،198اموات

تاریخ    14 جنوری 2021 (23 : 02 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی ہے۔اس دوران کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 200 سے نیچے آ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے16946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران17652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 ہزار 763 ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹوکیسز 904 کم ہو کر2.13 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 198 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔
 

تازہ ترین