تازہ ترین

محکمہ سیاحت کی معاونت سے منعقدہ

لڑکیوں کیلئے تعارفی سکی کورس گلمرگ میں شروع

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//دو بیک ٹو بیک بوائز بیچوں کے بعدمحکمہ سیاحت کشمیر نے آج گلمرگ میں تعارفی سکی کورس کے لئے پہلے گرلز بیچ کو روانہ کیا۔تمام لڑکیوں کے گروپ کو ٹی آر سی سری نگر سے جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت تبسم کاملی نے گلمرگ کی طرف روانہ کیا۔ اِس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت پبلسٹی / ریکریشن عدیل سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوراِزم ایڈمنسٹریشن نگہت عالم ، ٹورسٹ آفیسر ریکریشن مدثر مشتاق بھی موجود تھے۔جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے 20 شرکأکا یہ پہلا لڑکیوں کا گروپ ہے۔ لڑکیوں کا گروپ گلمرگ میں سات روزہ تعارفی سکی کورس میں تربیت حاصل کریں گی ۔ اِس دوران اِس گروپ کو سکیئنگ کی بنیادی باتوں سے متعارف کرایا جائے گا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے تمام رہائش ،بورڈِنگ اور سکی سامان مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ سکی انسٹرکٹروں کی چار رکنی ٹیم ان کو سکیئنگ کی تربیت دے رہی ہے۔محکمہ سیاحت کشمیر نے رواں سیزن میں زیادہ سے زیادہ 6 گروپوں کو سکینگ کی تربیت دینے کے لئے ہفتہ وار کیلنڈرترتیب گیا دیا ہے ۔ان 6 گروپوںمیں دو خصوصی طور پر لڑکیوں کے لئے مخصوص ہیں۔ہر گروپ میں بیس لڑکوں کے ساتھ پہلے دو بیچوں نے اپنا تعارفی سکی کورس 31 ؍دسمبر 2020 ء اور 13 ؍جنوری 2021 ء کو مکمل کیا ہے۔ لڑکوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور اِس کے لئے محکمہ سیاحت کا شکریہ اَدا کیا۔تعارفی سکی تربیت کے دوران چھ گروپوں میں سے ہر ایک میں تین تربیت یافتہ اَفراد کا انتخاب محکمہ سیاحت کشمیر برائے اِنٹرمیڈیٹ اور ایڈوانس سطح کے کورسوںکے ذریعہ کریں گے۔محکمہ سیاحت کے علاوہ امورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ کی جانب سے سینکڑوں لڑکوں اور لڑکیوں کوسکی کی بنیادی تربیت دی جارہی ہے۔ ہندوستانی اِنسٹی چیوٹ آف سکیئنگ اینڈ مائونٹین نیرنگ نے گلمرگ میں مختلف سکی تربیتی کورسوں کا آغاز بھی کیا ہے۔