تازہ ترین

دنیا میں 9.15 کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


واشنگٹن / / (یواین آئی ) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19)  کا قہرمسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے ،  دنیا بھر میں اب تک 9.15  کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 19.61 لاکھ سے زائد مریض اس وبا سے  ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سیاعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک اب تک کورونا وائرس  سے نو کروڑ15 لاکھ 73 ہزار 149 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 19 لاکھ 61 ہزار 987 مریض  ہلاک ہو چکے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثرامریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.28 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.80 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ انفیکشن کے معاملے میں دوسرے سب سے بڑے ملک ہندوستان میں کورونامتاثرین کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرایک کروڑ ایک لاکھ 29 ہزار 111 ہوگئی ہے ، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1،51،529 ہوگئی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 81.95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.04 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34.12 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 61،908 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے 31.73 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 83،342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔