تازہ ترین

ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے 25 ویں ترمیم نافذ کرنے کی پینس سے درخواست

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 واشنگٹن//(یواین آئی) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والے  ایوان نمائندگان  نے ایک قراردادپیش کرکے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے کیپٹل ہل میں ہوئی توڑ پھوڑ اورتشدد میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مبینہ رول کی پاداش میں  انہیں عہدے سے برطرف کرنے کے لئے 25ویں ترمیم کی دفعہ چار نافذ کرنے کی درخواست کی۔ایوان نے منگل کو 233 میں سے 205 ووٹوں سے یہاں قراردادپاس کی۔ قرارداد میں مسٹر پینس سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ اعلان کرنے کے بعد قائم مقام صدر کاکرداراداکریں کہ مسٹر ٹرمپ اپنے عہدے کے فرائض اور اختیارات کامیابی کے ساتھ اداکرنے کے قابل نہیں ہیں۔مسٹر پینس نے ایوان کی اسپیکرنینسی پیلوسی کو ووٹنگ سے کچھ دیر پہلے ایک خط میں کہا کہ 25 ویں ترمیم نافذ کرنے سے ایک خوفناک نظیر قائم ہوگی اور ملک تقسیم ہوگا۔ مسٹر پینس کے ردعمل کے پیش نظر ایوان بدھ کو مسٹر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کوآگے بڑھائے گا۔قابل ذکر ہے کہ صدر جان کینیڈی کے 1963 میں قتل کے بعد 1967 میں 25 ویں ترمیم کی گئی تھی جو موت، برخاستگی ، استعفیٰ یا نااہلی کی صورت میں صدر یا نائب صدرکوتبدیل کرنے کے عمل کاخاکہ تیارکرتی ہے۔اس ترمیم کا استعمال 1974 میں کیا گیا تھا ۔
 

ٹرمپ کا یوٹیوب اکاؤنٹ معطل

واشنگٹن// (یواین آئی) ویڈیو اپ لوڈنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ایک ہفتہ کے لئے معطل کردیا۔یوٹیوب نے چینل پر اپ لوڈ اس ویڈیو کو بھی ہٹادیا ہے جس کے بارے میں کہا گیاہے کہ اس سے اس کی (یوٹیوب) کی پالیسی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔یوٹیوب نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ پالیسی کی خلاف ورزیوں اور پورے معاملے پر نظر ثانی کے بعد مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر اپ لوڈ کردہ نئے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے ،تاہم یہ پہلا موقع ہے اس لئے ان کا اکاؤنٹ ایک ہفتہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل مسٹرٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر مستقل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تاہم فیس بک ، انسٹاگرام ، اسنیپ چیٹ ، ٹویچ ، اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسٹر ٹرمپ  کیاکاؤنٹ مستقل یا غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیے گئے ہیں۔