تازہ ترین

کرگل کے 75درماندہ مسافر ائر لفٹ

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //بھارتی ایئر فورس کی اے این  32نے بدھ کو 75 مسافرکرگل سے ایئر لفٹ کئے ۔ ان میں 21مسافروں کو کرگل سے سرینگر،2بچوں سمیت 27 مسافروں کو سرینگر سے کرگل جبکہ 27 مسافروں کو کرگل سے جموں ایئر لفٹ کیا گیا ۔ مسافروںکو لیزان آفیسر کرگل انور حسین، لیزان آفیسر سرینگر محمد رضا اور لیزان آفیسر جموں محمد یوسف کے علاوہ دیگر عملہ نے روانہ کیا ۔ کرگل کوریئر نامی پرواز 14جنوری بروز جمعرات موسم ٹھیک رہنے کی صورت میں کرگل سے سرینگر پرواز کرے گی۔