تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی اورکلسٹر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

تاریخ    10 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//تازہ برف باری کی وجہ سے کلسٹریونیورسٹی سری نگرنے سنیچر کولئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کئے جبکہ کشمیریونیورسٹی نے 11جنوری کولئے جانے والے امتحانات کوملتوی کئے جانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ نئی تاریخوں کااعلان الگ سے کیاجائیگا۔کلسٹر یونیورسٹی میںکنٹرولر امتحانات پروفیسر میر خورشید کے مطابق9جنوری کوجو امتحانات لئے جانے طے تھے، اْنہیں موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتوی شدہ امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ادھر کشمیریونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نے سنیچر کوبتایاکہ انڈرگریجویٹ تھرڈ ائرامتحانات جو11جنوری کولئے جانے تھے کو ملتوی کیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ملتوی کئے گئے امتحانات کی نئی تاریخوںکااعلان الگ سے کیاجائیگا۔