جڈی بل مسجد کے غسل خانہ سے شہری کی لاش برآمد

تاریخ    10 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


ارشاداحمد
سرینگر//ہ شری بٹ جڈی بل مسجد سے منسلک غسل خانہ میں شہری کو مردہ حالت میں پایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جڈی بل شری بٹ مسجد سے منسلک غسل خانہ سے عبدالقیوم خان ولد مرحوم عبدالرحمن ساکنہ گلہ کدل جڈی بل کی نعش پائی گئی۔اس موقع پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولیس نے موقع پر آکر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اورقانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعدمتوفی شہری کی نعش وارثین کے سپرد کردی۔معاملے کے بارے جڈی بل پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مذکورہ شہری گزشتہ روز گھر سے نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے نکلا تھاتاہم نماز مغرب کے بعد بھی جب وہ گھر واپس نہیں آیا تو گھر والوں نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔سنیچر کی صبح شری بٹ جڈی بل مسجد سے منسلک غسل خانہ میں مذکورہ شہری کومردہ حالت میں پایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہواہے۔
 

تازہ ترین