تازہ ترین

نعتِ رسولِ مقبولﷺ

تاریخ    10 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


یہ حِرا کی خامشی میں بسنے والا کون ہے
  نوٗر افشاں دوجہاں کو کرنے والا کون ہے
 لُٹ رہی بنتِ حوا تھی پِٹ رہی چاروں طرف
 اُس کو رفعت کا خزینہ دینے والا کون ہے
 شعبِ بی طالب کی عُسرت اور وہ طا ئف کے ستم
 ارتفاعِ دیں کی خاطر سہنے والا کون ہے
  زخم کھانے کا نہیں ہے حوصلہ کچھ بھی ہمیں 
 شاہراہِ بدر پہ وہ چلنے والا کون ہے
 ٹھوکریں در در کی جو کھاتے رہیں شام و سحر
 دامنِ رحمت میں اُن کو لینے والا کون ہے
 ذرہ ذرہ دو جہا ں کا کن کا ہے مِدحت سرا
 عرش پہ آقا سے اپنے ملنے والا کون ہے 
 
طُفیلؔ شفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653

تازہ ترین