سرینگرکی 15ہزار گلیوں سے برف ہٹانے کیلئے15جے سی بی کافی نہیں ہیں: میئر

تاریخ    7 جنوری 2021 (42 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ایس ایم سی کے میئر جنید متو نے جمعرات کو بتایا کہ شہر سرینگر کی 15ہزار گلیوں سے برف ہٹانے کیلئے15جے سی بی کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم سی کے اہلکاروں کو بیلچوں سے برف ہٹاتے دیکھنا باعث شرمندگی تھا۔
متو نے کہا”ایس ایم سی اہلکاروں کو بیلچوں سے برف صاف کرتے ہوئے دیکھنا باعث شرمندگی ہے“۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران متو نے کہا کہ میکنیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، ایس ایم سی اور روڈس اینڈ بلڈنگس محکمہ جات کی کارکردگی اس سے بہتر ہوسکتی تھی۔
انہوں نے کہا”یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سرینگر کی گلیوں کی صفائی کیلئے محض15مشینیں رکھی گئی ہیں“۔
متو نے تاہم ایس ایم سی اہلکاروں کے کام کی تعریفیں کیں۔
متو نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر خراب کام کی وجہ تلاش کریں۔”میں لیفٹیننٹ گورنر کی عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ کام پر یقین رکھتے ہیں۔میں اُنہیں خط کے ذریعے بتاوں گا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں دیرلگ گئی ہے“۔ 
متو کے مطابق سرینگر جموں کشمیر کا چہرہ ہے لیکن اس کو گذشتہ چالیس برس سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔” جب تک میں میئر ہوں میں ایس ایم سی میں اصلاحات لاتا رہوں گا“۔
 

تازہ ترین