پارمپورہ میں نامعلوم شخص گاڑی کی زد میں آکر ہلاک | شناخت کیلئے عوام سے تعاون طلب

تاریخ    18 دسمبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پارمپورہ میںایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے والے شخص کی موت واقع ہوئی ہے اور پولیس نے اس نامعلوم شخص کی شناخت کیلئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے ۔پولیس کے مطابق 14دسمبرکو پارمپورہ علاقہ میں ایک نامعلوم گاڑی نے ایک راہ گیر کو اپنی زد میں لاکر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں اس کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی ۔گاڑی کا ڈرئیور جائے حادثہ سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔حادثے میں ہلاک ہوئے شخص کی پہچان نہیں ہوئی ۔جس کے بعد اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے مردہ گھر پہنچایا گیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ذہنی طور ناتوان ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر264 /2020کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس نے مذکورہ شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اس کی شناخت کیلئے تعاون طلب کیا ہے۔اگر کسی شخص کو اس بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن پارمپورہ کے موبائل نمبرات*9596770883,9596770558*یا پولیس کنٹرول روم سرینگر سے رابط کرے۔
 

تازہ ترین