تازہ ترین

کورونا وائرس|8ابدی نیند سو گئے،366نئے معاملات

مہلوکین کی مجموعی تعداد1775، متاثرین114773

تاریخ    11 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران 25ہزار 683 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 366افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعدادایک لاکھ 14ہزار 773تک پہنچ گئی ۔ ان میں 46ہزار840جموں جبکہ 67ہزار933کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعرات کو مزید 8افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد1775تک پہنچ گئی جن میں 634جموں جبکہ 1141کشمیر میں فوت ہوگئے۔ نئے 366معاملات میں 170جموں جبکہ 196کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 196متاثرین میں 63ضلع سرینگر، 29بارہمولہ، 28بڈگام، 20کپوارہ،19پلوامہ، 11اننت ناگ، 11بانڈی پورہ، 8 گاندربل، 5کولگام اور 2شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 170 متاثرین میں 99ضلع جموں، 12ادھمپور، 15راجوری، 10ڈوڈہ، 6 کٹھوعہ، 9کشتواڑ، 7سانبہ، 1پونچھ، 6رام بن اور 5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

۔8فوت

 پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 8افراد فوت ہوئے۔ مرنے والوں میں 3جموں جبکہ 5کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 5متاثرین میں 2سرینگر، ایک بڈگام، ایک اننت ناگ اورایک پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ زکورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 70سالہ معمر شخص اور خوجہ بازار نوہٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک 80سالہ معمر خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے سکمز صورہ میں فوت ہوگئے‘‘۔بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ ددورہ کھاگ سے تعلق  رکھنے والا ایک 70سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے صدر اسپتال میں فوت ہوگیا ہے۔ پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 70سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے۔ اننت ناگ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ پیٹھ بھگ سے تعلق رکھنے والا 75سالہ معمر شخص جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 3افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2کا تعلق ضلع جموں جبکہ ایک ادھمپور ضلع کا رہائشی ہے۔ 

حکومتی بیان

سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1144773معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4848سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک108150اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1775تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1141کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور634کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعرات کو مزید526افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے331اَفراداور کشمیر صوبے کے 195 اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک3269517ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10 دسمبر  2020 ء؁ ء کی شام تک3154744نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک818187افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں21359اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4848  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ27714اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق762491اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

تازہ ترین