تازہ ترین

ملک میں 36604 نئے کورنا کیس،متاثرین کی تعداد بڑھ کر9499413

تاریخ    2 دسمبر 2020 (55 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اس کی شرح بڑھ کر 94 فیصد سے زیادہ ہوگئی ،جبکہ فعال کیسز کی شرح بھی ساڑھے چار فیصد رہ گئی۔
مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس کے کیسز 40 ہزاربھی سے کم رہے۔ 
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران36604 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد9499413 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران43062 مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی .
 اسی عرصے میں مزید 501 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر138122 ہوگئی۔