حاجن سوناواری میں آگ کی واردات

۔3دوکانیں اوررہائشی مکان خاکستر

تاریخ    2 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
حاجن//سوناواری کے رکھ حاجن علاقے میں منگلوار صبح کو آگ کی ایک واردات میں دو دوکانیں اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق غلام محی الدین گنائی ولد ثناء اللہ کی کریانہ دوکان سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نمودار ہوئی جس کی لپیٹ میں دو مزید دوکانیں اور غلام محی الدین کا رہائشی مکان آگیا۔اس موقع پر فوری طور پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جنہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم بشیر احمد گنائی کی ایک دوکان، غلام محی الدین کی دو دوکانیں اور رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔اس موقع پر تحصیلدار حاجن غلام محمد بٹ نے آگ کی واردات میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔
 

تازہ ترین