مینڈھر اور منکوٹ میں انتخابی ریلیوں کا اہتمام

تاریخ    2 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
مینڈھر/جاوید اقبال/ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کے سلسلہ میں مینڈھرسی اور منکوٹ بلاک میں فارم جمع کرنے کیلئے کئی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے ساتھ جاکر فارم جمع کئے۔ اس سلسلہ میں منکوٹ بلاک میں چوہدری عمران ظفر کے حق میں کئی ہزار لوگوں نے شرکت کرکے ان کا ہائیر سکینڈری اسکول منکوٹ تک ساتھ دیا اور انکے حق میں نعرے بازی کی جبکہ عمران ظفر کے والد ایڈووکیٹ ظفر اللہ آزاد جوکہ کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے حق میں لوگوں سے ووٹ مانگے ۔انکے ہمراہ بلاک چیئر مین امان اللہ چوہدری کے علاوہ کئی سرپنچ ،پنچ اور علاقے کے معززین موجودتھے جس کے بعد مرحوم چوہدری لعل محمد صابر کے صاحبزادے سرپنچ محمد اشرف چوہدری نے بھی ایک ریلی کا اہتمام کرکے آزادانہ طور پر اپنا فارم داخل کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوئے جس کے بعد نیشنل کانفرنس سے وابستہ ریٹائرڈ پرنسپل محمد اعظم چوہدری بھی ایک بڑی ریلی کے ہمراہ ہائیر سکینڈری اسکول منکوٹ پہنچے اوراپنا فارم جمع کیا۔ مینڈھر سی حلقہ انتخاب چھترال میں جاوید احمد رانا اپنیفرزند ذیشان رانا کے ہمراہ جو نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑرہے ہیں ایک بڑی ریلیکے ساتھ پہنچیاور اپنا فارم جمع کیا۔اس دوران انجنینئر محمد اشفاق چوہدری جو آزادانہ طور الیکشن لڑرہے ہیں ۔
 

تازہ ترین