بلال کالونی صورہ میں فائرنگ

نوجوان کو گولیاں ماری گئیں، حالت ناک

تاریخ    2 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//صورہ میں شام دیر گئے اسلحہ برداروں نے ایک نوجوان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ اسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔یہ واقعہ بلال کالونی صورہ میں رات کے قریب پونے آٹھ بجے پیش آیا۔ نامعلوم اسلحہ بردار نمودار ہوئے اور انہوں نے 24 سالہ نوجوان نادف حنیف خان ولد محمد حنیف خان پر نزدیک سے گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا۔مذکورہ نوجوان تانبے کے برتن کے کاروبار کیساتھ وابستہ ہے۔اس موقع پر پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی اورمقامی لوگوں کی مدد سے زخمی نوجوان کو میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں شروع کردی ہیں۔
 

تازہ ترین