بٹل کوٹ بیلا بالا کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

تاریخ    2 دسمبر 2020 (00 : 01 AM)   


عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بٹل کوٹ بیلا بالا کے لوگ اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔علاقے میں بجلی ،پانی اور مواصلاتی نظام کے فقدان کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ میں محکمہ بجلی کی جانب سے اگر چہ کہیں کہیں بجلی کے کھمبے نصب کئے جاتے ہیں مگر ترسیلی لائنیں ابھی کہیں نہیں ہیں۔بعض جگہوں پر بجلی کی ترسیلیں لائنیںدرختوں کے ساتھ لگائی گئی ہیں جس سے ہر وقت انسانی جانوں کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کا حال بھی اس سے مختلف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جل شکتی محکمہ کی طرف سے نصب پائپ لائن بوسیدہ ہوچکی ہے اور ان پایپوں میں پانی بھی نہیں آتا ہے۔بیلا بالہ میں مواصلاتی نام نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو تین کلو میٹر بٹل کوٹ میں فون پر رابطہ کرنے کیلئے آنا پڑتا ہے۔ علاقہ کے متعدد لوگ غربت کی وجہ سے بیرون ریاست مزدوری کیلئے جانا پڑتا ہے اور انہیں اپنے گھر والوں سے فون پررابطہ کرنے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محمد شریف نامی ایک مقامی شخص نے اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ علاقہ کی آبادی آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات کو ترس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بجلی اورپانی کے مسائل سے جھوج رہے ہیں۔مقامی لوگوںنے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس علاقہ کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔
 

تازہ ترین