تازہ ترین

سمبل میںبجلی کاعارضی ملازم اورٹپر ڈرائیورکرنٹ لگنے سے ہلاک

سوپورمیں تیزرفتار کار نے راہگیر کوکچل ڈالا،ڈرائیور گرفتار

تاریخ    29 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


عازم جان+ارشاداحمد+غلام محمد
بانڈی پورہ +گاندربل +سوپور //مرکنڈل سمبل میں محکمہ بجلی کاایک عارضی ملازم بجلی کی ترسیلی لائنوں کی مرمت کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہواجبکہ شادی پورہ سوناواری میں ٹپرگاڑی کے ہائی ٹینشن ترسیلی لائن چھو جانے سے ٹپر ڈرائیور موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ادھر سوپورمیں تیزرفتار کار نے ایک راہگیر کو کچل کر ہلاک کردیا۔مرکنڈل سمبل سوناواری میں محکمہ بجلی میں تعینات ایک عارضی ملازم 43برس کااسداللہ پرے ولدعبدالجبارساکنہ مرکنڈل اُس وقت کرنے لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جب وہ ٹرانسفارمر کی ترسیلی لائنوں کو ٹھیک کررہاتھا اوراس دوران رسیونگ اسٹیشن سے منقطع کی گئی برقی رو بحال کردی گئی جس کے سبب مذکورہ ملازم بجلی کاشدید کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔اس موقعہ پراگر چہ اُسے فوری طور دیگر ملازمین اور مقامی لوگوں نے پبلک ہیلتھ سینٹر سمبل منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔ادھر سمبل سوناواری کے شادی پورہ علاقہ میں المناک حادثہ میں  ٹپر گاڑی نیچے سے گزرنے والی ہائی ٹینشن ترسیلی لائنوں سے چھو گئی جس کے نتیجے میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ٹپر ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔متوفی کی شناخت 25 سالہ شیراحمد خان ولد عبدالوحید ساکنہ بانہال رام بن کے طور پر ہوئی۔پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔اس دوران  45برس کانظام الدین ولدغلام قادرساکن عمرآبادبائی پاس سوپور اپنے گھر کے قریب ہی سڑک پر چل رہاتھاکہ اس دوران ایک تیزرفتار کار نے اُس کوٹکر مار دی اور موقعہ سے فرار ہوگئی۔زخمی نظام الدین کو فوراًسب ضلع اسپتال سوپورلیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔اس دوران پولیس اسٹیشن تارزوکے ایس ایچ او ،نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کرکے ڈرائیور کوگرفتار کرکے گاڑی بھی ضبط کرلی ۔
 

تازہ ترین