تازہ ترین

ای پی ایف او پنشروں کے لئے جے پی پی جمع کرنے کی مدت میں توسیع

تاریخ    29 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے پنشن ہولڈروں کے لئے جیون پرمان پتر(جے پی پی) جمع کرانے کی مدت میں 28فروری تک توسیع کردی ہے۔ اس سے ای پی ایف او سے جڑے تقریباَ 35لاکھ پنشن ہولڈروں کو فائدہ ہوگا۔محنت اور روزگار کی مرکزی وزارت نے سنیچر کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ کووڈ۔19وبا اور بزرگوں کے اس سے متاثر ہونے کے اندیشہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فی الحال پنشن ہولڈر 30نومبر تک کبھی بھی جے پی پی جمع کراسکتے ہیں جو جاری ہونے کی تاریخ سے ایک برس تک ویلڈ رہے گا۔جے پی پی تین لاکھ 65 ہزار جنرل سروس سنٹروں، ایک لاکھ 36ہزار بینک برانچوں، ڈاک گھروں اور ایک لاکھ 90ہزار ڈاکیوں اور دیہی ڈاک خدمت گاروں کے ذریعہ جمع کرایا جاسکتا ہے۔یو این آئی۔ 
 

تازہ ترین