شوپیان اور پلوامہ میں موبائل انٹر نیٹ سروس بند

تاریخ    29 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


شوپیان /شاہد ٹاک/ ضلع ترقیاتی کونسل چنائو کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں انٹر نیٹ سروس بند رکھی گئی۔ سنیچرکی صبح قریب 4بجے سے ہی دونوں اضلاع میںموبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئیں جس کے نتیجے میں صارفین کو دن بھر انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص کر طلاب کو، جو ان دنوں یا تو امتحانات دے رہے ہیں یا پھر دینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔شام ساڑھے 6بجے تک بھی انٹر نیٹ سروس بحال نہیں کی گئی تھی۔ضلع گاندربل میں انٹر نیٹ کی رفتار بہت ہی کم رکھی گئی۔
 

تازہ ترین