تازہ ترین

جموں یونیورسٹی گورو نانک چیئر اورخصوصی مقصد وہیکل فائونڈیشن کا اِفتتاح

۔10مستحق نوجوانوں میں کمرشل گاڑیاں تقسیم کیں

تاریخ    28 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہ،جو جموں یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے گورونانک چیئر اور جموں یونیورسٹی کے خصوصی مقصد وہیکل فائونڈیشن بلڈنگ کا اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر منوج کمار دھر بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر کہا کہ حال ہی میں جب بھارت کے پارلیمان نے جموں وکشمیر سرکاری زبان بل2020 یوٹی حکومت کی درخواست پر منظور کی۔ حکومت ہند نے جموں وکشمیر میں پنجابی زبان کے فروغ اور ترقی دینے کی بھی اِجازت دی اوراِس ضمن میں آج ایک اہم قدم اُٹھایا گیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یوٹی حکومت جموںوکشمیر میں پنجابی زبان کے فروغ اور ترقی دینے کی وعدہ بند ہے اور یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کرے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی اور گوجری زبانوں کے لئے چیئرس کا قیام عنقریب عمل میں لایا جائے گاتاکہ جموں وکشمیر میں علاقائی زبانوں کو ترقی دی جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مسرت کا مقام ہے کہ آج جموں یونیورسٹی میں گورونانک چیئرکے قیام سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ ادھر 31 اکتوبر 2020 کو منعقدہ مشن یوتھ کی جانب سے نوجوانوں تک پہنچنے کیلئے کانفرنس میں لئے گئے فیصلوں اور منصوبوں کی عمل آوری کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے ٹرانسپورٹ شعبے سے وابستہ نوجوانوں کیلئے موافق روز گار پروگرام شروع کیا۔ اس ضمن میں دیگر اداروں کے علاوہ اشوک لی لینڈ نے جموں کشمیر کے نوجوانوں کیلئے پائیدار روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ شعبے کیلئے ممکن سکیم شروع کی ہے۔سکیم کے تحت لفٹینٹ گورنر نے رعائتی نرخوں پر یو ٹی کے10 مستحق نوجوانوں میں کمرشل گاڑیاں تقسیم کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹی حکومت جموں کشمیر کے نوجوانوں کیلئے روز گار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک ٹھوس لایحہ عمل پر عمل پیرا ہے ۔ اس موقعہ پر چئیرمین اشوک لی لینڈ نیرج ہندوجھا نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر کے ساتھ شراکتداری کیلئے خوش ہیں جس کے تحت مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے گا اور نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں آتم نربھر بنایا جائے گا ۔