راجوری میں کراس کنٹرول لائن فائرنگ،2فوجی اہلکار ہلاک

تاریخ    27 نومبر 2020 (03 : 02 PM)   
(File pic for representational purpose)

نیوز ڈیسک
سرینگر//بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ہوئی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں دوفوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے سندھر بنی علاقے میں جمعہ کو پیش آیا۔
جموں میں مقیم فوج کے ترجمان کرنل دیوندر آنند نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے کسی اشتعال کے بغیر ایل او سی پرراجوری کے سندھربنی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے مزید کہا”ہماری افواج نے فوری طور دشمن کی فائرنگ کا جواب دیا اور دونوں طرف کی گولہ باری کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے جنہوں نے بعد میں دم توڑ دیا“۔
انہوں نے ہلاک شدہ فوجی اہلکاروں کی شناخت نائیک پریم بہادر کھتری اور رائفل مین سکھبیر سنگھ کے طور کی۔
ضلع راجوری میں کراس ایل او سی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا یہ واقعہ پونچھ میں پیش آئے ایسے ہی ایک واقعہ کے ایک دن بعد رونما ہوا جس میں فوج کا ایک آفیسر اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے۔
 

تازہ ترین