تازہ ترین

ملک میں کورونا کیس93لاکھ اورہلاکتیں 1.35 لاکھ سے متجاوز

تاریخ    27 نومبر 2020 (49 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کوروناوائرس کے 43 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس متاثرہ مریضوں کی تعداد 93 لاکھ سے متجاوز کر چکی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران43082 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 93.09 لاکھ ہوگئی۔ فعال کیسوںکی تعداد 3211 ہوگئی ہے جبکہ نئے کیس بڑھ کر 4.55 لاکھ ہوگئے۔
 اسی عرصے کے دوران39379 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 87.18 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
 اسی عرصے میں 492 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،35،715 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسوں کی شرح بڑھ کر 4.89 فیصد،شفایابی کی شرح 93.65 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.46 فیصد ہے۔