تازہ ترین

پولیس ہیڈکوارٹر جموں میںخصوصی تقریب منعقد

ملک اور آئین کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار :دلباغ سنگھ

تاریخ    27 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// جموں میںیوم آئین کو منانے کی نسبت سے ایک تقریب پولیس سر براہ دلباغ سنگھ کی قیادت میں منعقد کی گئی جس میں اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرس عبدالغنی میر نے آئین ہند کا پری ایمبل پڑھ کر سنایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ریاستی پولیس کے سر براہ دلباغ سنگھ نے آئین ہند کی خصوصیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ کئی دہائیوں کی کشمکش اور لا تعداد قربانیوں کے بعد ہمارا ملک آزاد ہو ا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعدملک کے لیڈران نے کئی آئینوں کا جائزہ لے کر ہندوستان کا اپنا آئین وجود میںلایا اور آج ہی کے دن اس آئین کو اپنایاگیا ۔پولیس سر براہ نے تقریب میں مو جود افسران اور جوانوں کو اس دن کی خصوصیت اور آئین کی ضرورت کے متعلق جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ اسی قانون نے اداروں کیلئے بنیادی خاکہ فراہم کیا ہے اور ہمیں اسی پر عمل پیرا ہو نا چاہئے۔آئین کی تواریخی حیثیت کو اُجاگر کرتے ہو ئے پولیس سر براہ نے کہا کہ فورس کے ذمہ دار حصہّ ہو نے کے ناطے ہمارے کندھوں پر یہ اعلیٰ ذمہ داری ہے کہ ہم اس آئین کی حفاظت کریں۔پولیس سر براہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ آج ہم اسی لئے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک اور آئین کی حفاظت کیلئے اپنا سب کچھ نچھاور کرنے کیلئے ہر دم اور ہر وقت تیار ہیں۔تقریب کے دوران اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرس عبدالغنی میر نے پری ایمبل پڑھ کر سنایااور افسران اور جوانوں سے آئین کے تئیں بنیادی فرائض کا عہد لیا۔تقریب میں پولیس سر براہ دلباغ سنگھ کے علاوہ اے ڈی جی پیز اے کے چو دھری، ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال،آئی جی پیز مکیش سنگھ، ایم کے سنہا، دانش رانا، غریب داس، الوک کمار کے علاوہ پی ایچ کیو میں تعینات تمام اے آئی جیزو جموں میں تعینات آرمڈ اور آئی آر پی بٹالینوں کے کمانڈروں نے شر کت کی۔