مزید خبرں

تاریخ    27 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


خواجہ ثناء اللہ بٹ اور صوفی غلام محمد کوعوامی مجلس عمل کا خراج عقیدت

 
سرینگر//عوامی مجلس عمل نے خطہ کشمیر سے شائع ہونے والے دو سرکردہ اور موقر اخبارات روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثناء اللہ بٹ اور روزنامہ سرینگر ٹائمز کے بانی صوفی غلام محمد کی برسیوں پر دونوں بزرگ صحافیوں کی طویل ترین صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بابائے صحافت خواجہ ثنا اللہ بٹ اور منفرد اسلوب کے حامل تحریروں کے تخلیق کارتھے۔ صوفی غلام محمد نے اپنے صحافتی سفر میں کشمیری عوام اور سماج کی جو بیش قیمت خدمات انجام دی ہیں وہ نہ صرف کشمیر کی صحافتی تاریخ کا ایک روشن عنوان ہے بلکہ ان دونوں بے باک ،نڈر اور غیر جانبدار صحافیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بیان میں کہا گیاکہ ہمارے یہ دونوں بزرگ صحافی جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے بانی سربراہ حضرت شہید ملت کے ساتھ کشمیر اور کشمیر سے جڑے مختلف معاملات و مسائل پر نہ صرف تبادلہ خیالات کرتے رہتے تھے بلکہ یہ زریں سلسلہ موجودہ سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے بھی برابر رابطے میں رہتے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ ان دونوں مایہ ناز صحافیوںکی محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے کہ مشکلات اور دشواریوں کے باوجود آج بھی ان کے جاری کردہ اخبارات پورے آب و تاب کے ساتھ نہ صرف شائع ہو رہے ہیں بلکہ عوامی امنگوں اور مسائل و مشکلات کی ہرممکن ترجمانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جو قابل سراہنا ہے۔بیان میں توقع ظاہر کی گئی کہ جس بلند نصب العین کیلئے ان اخباروں کے مدیروں اور بانیوں نے انہیں جاری کیا تھا اْس شمع کو ہر قیمت پر فروزاں رکھا جائیگا۔
 

کشمیر ٹریڈ الائنس کا اظہار تعزیت

 
سرینگر// کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار اور کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے ایک دھڑے کے مشیر اعلیٰ حاجی نثار شہدار کی مامی کے انتقال پر کئی تجارتی انجمنوں نے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ کشمیر ٹریڈ الائنس کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا،جس میںاہل خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی گئی۔ کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری،سنیئر ٹریڈ لیڈر جان محمد کول،اور شوکت احمد چودھری نے بھی شہدار کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔کے ٹی ایم ایف دھڑے کے صدر بشیر احمد راتھر اور ترجمان اعلیٰ ہلال احمد منڈو نے بھی مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی اور غمزدہ کاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
 

تازہ ترین