مزید خبرں

تاریخ    26 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک

میرواعظ خاندان سے جڑی کئی شخصیات کا انتقال | عوامی مجلس عمل کا اظہار رنج و غم 

سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم ، تحریک اور خاندان میرواعظ سے جڑی کئی اہم اور سرکردہ شخصیات جن میں شیخ محی الدین سابقہ انکم ٹیکس آفیسر(پاکستانی زیر انتظام کشمیر)سکونت شیخ محلہ مہاراج گنج حال اسلام آباد پاکستان جو مہاجر ملت ، مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کے قریبی ساتھی اور محب و عقیدتمند تھے اور جنہوں نے پوری زندگی کشمیر کاز کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہر مرحلے پر عام کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی اور تادم وفات اپنے اصول و موقف پر قائم و دائم رہے۔تنظیم کے سینئر رکن محمد صدیق ہزار کے برادر نسبتی مرحوم عبدالرزاق بٹلوسکونت گوجوارہ ، تنظیم کے ہی ایک انتہائی بہی خواہ اور ہمدرد انجینئر نذیر احمد صوفی سکونت اننت ناگ ، معروف سماجی رہنمامحمد جمال بچھو سکونت رعناواری کی ہمشیر ہ اور محمد یوسف وانی سکونت حبی کالونی لالبازار کی اہلیہ محترمہ شامل ہیں کی وفات پرگہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جملہ مرحومین کی سماج کے تئیں گوناگوں خدمات کیلئے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔بیان میں تنظیم کی جملہ قیادت بالخصوص5اگست 2019 سے مسلسل نظر بند رکھے گئے سربراہ تنظیم میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی جانب سے بھی مرحومین کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا گیا ۔ تنظیم کے مختلف وفود نے سوگواروں کے گھر جاکر میرواعظ کشمیر اور تنظیم کی جانب سے تعزیت پرسی کی اور مرحومین کے حق میں ایصال ثواب کیا اور فاتحہ پڑھی۔
 
 
 
 
 
 

میئر کے انتخاب کے دوران جمہوریت کا قتل:نیشنل کانفرنس 

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے ایس ایم سی میں ہوئے میئر کے انتخاب کو جمہوریت کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخاب کا اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ایس ایم سی میئر کے انتخاب میں جمہوریت اور اصلوں کی تمام حدیں پار کردیں گئیں اور انتہائی عجلت کے دوران ضمنی بلدیاتی انتخابات کے بیچوں بیچ میئر کے انتخاب کی تاریخ کا تعین کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی وضاحت کی جانی چاہئے کہ کس کی ایماء پر میئر کا انتخاب انتہائی عجلت اور ضمنی انتخابات کے بیچوں بیچ کیا گیا۔ پارٹی ترجمان نے دھاندلیوں کیخلاف آواز اُٹھانے والے ڈپٹی میئر اور دیگر کارپورٹوں کیخلاف پولیس ایکشن کی بھی زبردست الفاظ میں مذمت کی اور اسکی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جو لوگ کل تک بھاجپا کیخلاف بول رہے تھے وہی آج بھاجپا کی بیساکیوں پر کھڑے ہوگئے۔ 
 
 
 
 
 

 شہرکی 25پارکوں میں اوپن جیم قائم ہونگے

نیوز ڈیسک
سرینگر //سرینگر شہر میں رہنے والے لوگوں کو صحت سے متعلق جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے سرینگر شہر کی مختلف پارکوں میں اوپن جیم (Open Gym)قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت  طے شدہ 25جگہوں پر عوام کی مانگ پر اوپن جیم قائم کئے جائیں گے۔ 25جگہوں میں سے 5شہر خاص میں ہیںجبکہ ہر ایک جیم پر 5لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔ شہر خاص میں عیدگاہ پارک، گنج بخش پارک نوہٹہ، باغوان پورہ کیمونٹی پارک، شہید ملت سپورٹس گرائونڈ لال بازار اور غنی میموریل فٹبال گرائونڈ راجوری کدلمیں جیم قائم کئیجائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ جیم ایک انتہائی اہم سہولیت ہے جو لوگوں کو صحت مند رہنے کیلئے درکار ہوتی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کافی اہمیت ہے اور یہ لوگوں کی جسمانی سطح بنانے کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سرینگر شہر میں لوگوں کو جیم سہولیات فراہم کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اخراج پورہ پارک، سولنہ پارک، بمنہ پارک، جاگرز پارک راجباغ اور صنعت نگر پارک شامل ہے۔ 
 
 
 

رہایشی مکانوں میں تجارتی سرگرمیاں

نرسنگھ گڑھ بالگاردن میں کئی کمپلیکس سیل

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے نرسنگھ گڑھ بالگارڑن علاقے میں غیر قانونی طور پر تجارتی مقاصد کیلئے استعمال میں لائے جانے والے کمپلیکس کو سیل کیا۔ کل نرسنگھ گڑھ میں ایس ایم سی عملہ نمودار ہوا اور تجارتی مقاصد کیلئے رہائشی عمارتوں کو استعمال کرنے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔ایس ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں کو غیر قانونی طور پر تجارتی مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے جو کہ بلڈنگ پرمیشن قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کاروائی دیگر علاقوں میں بھی جاری رہے گی کیونکہ جہاں اس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے،وہیں اس سے خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایس ایم سی کی اس طرح کی کارروائی کی سراہنا کی ہے۔ 
 
 
 

رہایشی مکانوں میں تجارتی سرگرمیاں

نرسنگھ گڑھ بالگاردن میں کئی کمپلیکس سیل

سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے نرسنگھ گڑھ بالگارڑن علاقے میں غیر قانونی طور پر تجارتی مقاصد کیلئے استعمال میں لائے جانے والے کمپلیکس کو سیل کیا۔ کل نرسنگھ گڑھ میں ایس ایم سی عملہ نمودار ہوا اور تجارتی مقاصد کیلئے رہائشی عمارتوں کو استعمال کرنے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔ایس ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں کو غیر قانونی طور پر تجارتی مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے جو کہ بلڈنگ پرمیشن قانون کی سراسر خلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کاروائی دیگر علاقوں میں بھی جاری رہے گی کیونکہ جہاں اس سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے،وہیں اس سے خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایس ایم سی کی اس طرح کی کارروائی کی سراہنا کی ہے۔ 
 
 
 
 

نیشنل کانفرنس ، پی ڈی ایف اور انجمن حمایت الاسلام کا

مولانا عباس انصاری کے ساتھ اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورپارٹی صدر عمر عبداللہ نے معروف شیعہ عالم الدین اور اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری ساکن خانقاہِ سوختہ نواکدل کی نیک سیرست اور پارسا اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً مرحومہ کے سرتاج مولانا عباس انصاری کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ دونوں لیڈران نے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے گئے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، سینئر لیڈران آغا سید روح اللہ مہدی، آغا سید محمود ، قمر علی آخون اور تنویر صادق نے بھی اس سانحہ ارتحال پر زبردست رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اسی دوران پارٹی لیڈران اقلیتی سیل کے آرگنائزر جگدیش سنگھ آزاد کے جواں سال بھانجے منجیت سنگھ دیپو ساکن جواہر نگر کے سرگباش ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، صدرِ صوبہ خواتین ونگ صبیہ قادری اور بلاک صدر امیرا کدل رفیق الائی نے آنجہانی کے گھر جاکر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ ادھر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم محمد یاسین نے مولانا عباس انصاری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انجمن حمایت الاسلام کے زعمائوں بالخصوص مولانا خورشید احمدقانونگو ، مولانا شوکت حسین کینگ، مولانا عبدالحق اویسی نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا محمد عباس انصاری اور ان کے فرزند ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔
 

تازہ ترین