گھوٹالوں سے اب پردے اُٹھنے لگے | درخشان اندرابی کا جنوبی سرینگرمیں پارٹی ورکروں سے خطاب

تاریخ    26 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مختلف نوعیت کے گھوٹالوں میں ملوث پیپلز الائنس کے لیڈروںکے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے شروع کی گئی تحقیقاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سیلف رول اور اٹانومی کا راگ الاپنے والوں نے عوامی وسائل کو لوٹ لیاہے۔جنوبی سرینگر کے مختلف علاقوں میں پارٹی ورکروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے درخشان اندرابی نے کہا کہ کرکٹبورڈ گوٹالہ ،بینک سکینڈل سے لیکر روشنی سکینڈل، حوالہ ،جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضہ ،سرکاری املاک پر ناجائز تجاوزات اور وقف بورڈ میں گوٹالہ سے اب پردے اٹھنے لگنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان سیاسی لیڈروں کی کارستانی ہے جو گذشتہ 7دہائیوں سے یہاں سیلف رول اور اٹانومی کا راگ الاپ کراپنی عیش و عشرت کیلئے عوامی وسائل کو لوٹ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بد عنوائیوں سے اب ان سیاست دانوں کے سروں کے اوپر سے پانی چلا گیا ہے اور اب ان کے بیانوں اور تقاریر سے ان کی سیاسی مایوسی اور الجھن صاف نظر آرہی ہے۔درخشان اندرابی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ نڈر ہوکر عوامی زمین پر غیر قانونی طور بنائے گئے ڈھانچوں کو مسمار کریں ۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا دینے میں جلد بازی سے جموں وکشمیر میں قانون کی حکمرانی پر اعتماد قائم کرنے اور انتظامیہ پر عوامی اعتماد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ روشنی ایکٹ سے مستفید ہونے والوں کا لسٹ منظر عام پر آنے سے یہ ظاہر ہوا کہ اس سے عام لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے بلکہ اس میں صرف کورپٹسیاست دانوں اور ان کے ساتھ منسلکبیروکریٹوں کو فائدہ ہوا ہے۔
 

تازہ ترین