تازہ ترین

بٹھناگر نے محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لیا

تاریخ    25 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے کہا کہ تعلیمی شعبے کی بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی بروئے کار لا کر طلاب کو بنیادی سطح سے ہی معیاری تعلیمی سہولت بہم رکھی جانی چاہئے ۔ مشیر بٹھناگر نے ان خیالات کا اظہار یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ تعلیم کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ تعلیم ، چیئر پرسن بی او ایس ای ، ڈائریکٹر سماگرہ سکھشا ، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم جموں اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ اس موقعہ پر مشیر بٹھناگر نے افسران کو ضرورت کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سکولوں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی لانے کیلئے تعمیری اقدام اٹھانے کی ہدایت دی ۔ ای لرننگ اور کووڈ کے سبب درس و تدریس کا عمل آن لائین طریقہ کار کے تحت جاری رکھتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے افسروں کو ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لانے کیلئے کہا تا کہ عالمی وباء کے دوران طلاب کی تعلیم متاثر نہ ہو ۔ انہوں نے طلاب کیلئے آن لائین کلاسوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسروں کو دور دراز علاقوں جہاں ٹیلی کمیونی کیشن سہولت دستیاب نہیں ہے وہاں کمیونٹی کلاسز  کے  انعقاد کے دوران کووڈ 19 احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی ہدایت دی ۔محکمہ تعلیم کے کام کاج سے متعلق مفصل پرذنٹیشن پیش کرتے ہوئے سیکرٹری نے میٹنگ میں بتایا کہ ای لرننگ کے تحت مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں جے کے دکھشا اور آن لائین سبجیکٹ میٹریل کیلئے کتابوں کا ذخیرہ جے کے نالج نیٹ ورک اور جے کے ایجوکیشن ہب کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔