تازہ ترین

خانقاہ معلی کے منصب دار پیرزادہ عبدالعزیز ہمدانی فوت

تاریخ    25 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//منصب دار مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر الحاج پیرزادہ عبدالعزیز ہمدانی علمبردار کی وفات پر انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشیداحمد قانونگو ودیگر زعمائے انجمن بالخصوص مولانا شوکت حسین کینگ ،مولانا عبدالحق اویسی،پیرزاد شفیق احمد زہرہ اور پیرزادہ فیاض احمد خوشخاں نے گہرے رنج و غم کااظہارکیا ۔مولانا قانونگو نے کہاکہ موصوف خدامان زیارت میں صف اسلاف کے شخصیات میںتھے اورخانقاہ معلی کے معمولات ، حفاظت دیگر ذمہ داریوں میںاپنا اہم کردار اداکیا۔ انہوںنے کہاکہ الحاج پیرزادہ عبدالعزیز ہمدانی علمبردارکی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے، اس کی تلافی اب نئے پود میں محال ہے۔ انجمن نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیا ہے۔
 
 
 
 

مولانا عباس انصاری کی اہلیہ کا انتقال | حریت (ع) ،انجمن شرعی شعیان ،اپنی پارٹی سمیت کئی سیاسی اور مذہبی تنظیموں کا اظہار رنج 

سرینگر//اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا عباس انصاری کی اہلیہ منگل کی صبح انتقال کرگئیں۔گھریلو ذرائع کے مطابق انصاری کی اہلیہ نے منگلوار کی صبح8 بجے سکمز صورہ میں مختصر علالت کے بعد آخری سانس لی۔مرحومہ انگریزی روزنامہ کشمیر آبزرور کے ایڈیٹر سجاد حیدر کی والدہ نسبتی تھی۔اس دورانمختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں نے اتحاد المسلمین کے سرپرست مولانا محمد عباس انصاری کی شریک حیات کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مولانا انصاری سے تعزیت اور تسلیت کا اظہار کیا ہے۔حریت (ع)نے اپنے تعزیتی بیان میںمولانا محمد عباس انصاری کی نیک سیرت اہلیہ کے انتقال کو ایک بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے مولانا انصاری اور فرزند ان مولانا مسرور عباس انصاری، مولوی ناصر عباس انصاری اور خاندان کے دیگر لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا گیا اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت ، جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی۔بیان میں اس امر پرافسوس کا اظہار کیا گیا کہ حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جو 5 اگست 2019 سے مسلسل نظر بند رکھے گئے ہیں مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے جبکہ حریت کے ایک وفد نے مرحومہ کی نماز جنازہ اور تجہیز و تکفین میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ حریت چیرمین کی جانب سے مولانا انصاری تک تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن الموسوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ ایک دیندار ،دین شناس اور تقویٰ شعار خاتون تھی جس نے اپنی ساری زندگی خدا پرستی میں صرف کی اور اپنے شوہر کے دینی و سیاسی نصب العین کے حوالے سے نہایت تلخ اور مشکل حالات کا خندہ پیشانی کے ساتھ سامنا کیا اس جرائت و کردار کی حامل خواتین قوم کے لئے سرمایہ افتخار ہوتی ہیں۔انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین و پسمندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی۔اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری اور سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے معروف سیاسی ودینی شخصیت مولانا محمدعباس انصاری کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ تعزیتی پیغام میں اپنی پارٹی لیڈران نے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ہے ۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی توفیق عطا ہو۔ اپنی پارٹی لیڈران نے سوگوار کنبہ، رشتہ داروں اور مولانا عباس انصاری کے ساتھیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ نے ان کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی۔ شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ مولانا عباس انصاری کی اہلیہ کی وفات پر وہ لواحقین بالخصوص مولانا عباس اور ان کے فرزند مولانا مسرور کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔