کرالہ کھڈ بسنت باغ میں پانی کی قلت | لوگوں کا احتجاجی دھرنا ،ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر

تاریخ    25 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// شہر کے کرالہ کھڈ بسنت باغ علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت کے خلاف لوگوںنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک کی نقل وحر کت روک دی۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے مردوزن اور بچوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد بسنت باغ میں مرکزی روڈ پر جمع ہوئی اور دھر نا دیکرٹریفک کو روک دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔ مظا ہرین علاقے میں پانی کی ناقص فراہمی کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں کو پانی کا کنکشن مہیا کردیا گیا ہے ، لیکن ان پائپوں سے پانی کی فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں انہیں علاقے میں پانی کی قلت کے سبب زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔مظا ہرین نے اس سلسلے میں محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ کی آبادی کو متواتر پانی کی سپلائی فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات اْٹھائے جائیں۔ واضح رہے کہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں لوگ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے لیکر سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور آئے روز لوگ محکمہ پی ایچ ای کے خلاف ناراضگی کااظہار کرتے ہیں۔(سی این ایس)
 

تازہ ترین