تازہ ترین

نٹی پورہ میں انہدامی مہم شروع | کراسنگ کے نزدیک دکان اور بنکر ہٹانے کیلئے نوٹس جاری

تاریخ    25 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//محکمہ فلڈ کنٹرول کی جانب سے نٹی پورہ میں ناجائز قبضے کو ہٹانے کی مہم کے دوران ایک ڈھانچے کو ہٹایا گیا۔فلڈسپل چینل سب ڈویژن رام باغ کی اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرکی سربراہی میں نٹی پورہ کراسنگ پر دودھ گنگا نالہ کے پشت کے نزدیک تعمیر کئے گئے ڈھانچے کو ہٹانے کیلئے محکمہ کا عملہ نمودار ہواجبکہ متعلقہ تحصیلدار اور پولیس کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر امرین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈھانچے کے مالک نے29 نومبر تک مہلت طلب کی کیونکہ وہاں پر بھاری مشینری موجود  ہے،جس کو ہٹانے میں انہیں کچھ دن درکار ہونگے ور اگر اس مدت کے دوران وہ ناکام ہوئے تو ڈھانچے کو مکمل طور پر مسمار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیز نالہ دودھ گنگا کی پشتوں پر جو غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا اس کو بھی ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نٹی پورہ کراسنگ کے نزدیک نالہ کے پشت پر دکان اور سی آر پی ایف بنکر کو بھی یہ قبضہ ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کی گئی ہے۔مقامی لوگوں نے خاتون افسر کی اس طرح کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ نٹی پورہ کراسنگ کے نزدیک غیر قانونی قبضے کے نتیجے میں ٹریفک جام بھی ہوتاہے اور انہیں امید ہے کہ اس ٹریفک جام پر اب قابو پایا جائے گا۔