تازہ ترین

ڈگری کالج بارہمولہ کے سابق فزیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر فوت

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ // گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ کے سابقہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور معروف سماجی کارکن منجیت  بیئر سنگھ صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔منجیت سنگھ نے دوران ملازمت اپنے فرائض اور لگن اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیئے۔کالج اور سماج کے لئے ان کی خدمات اور ورمول کالج ایلومنی ایسوسی ایشن (وی سی اے اے) کی مضبوطی کیلئے ان کی شراکت کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ ادھر منجیت سنگھ کے انتقال پر مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور سوشل میڈیا پر اپنے تعزیتی پیغامات شیئرکئے۔
 
 

تازہ ترین