تازہ ترین

ضلع شوپیان میں کلا اتسوکے بین ضلعی مقابلے کا انعقاد

تاریخ    23 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


شاہد ٹاک
 شوپیان//شوپیان میں ’کلا اتسو‘ مقابلے میں ضلع کے طالب علموں نے موسیقی،مصوری اور دیگر فنون کا مظاہرہ کیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان محمد مشتاق نے بحیثیت مہمانِ خصوصی مقابلے میں شرکت کی۔طلاب کے اندر چھپے مختلف قسم کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں منظر عام پر لانے کے لئے جموں کشمیر انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر ایک مہم کا آغاز کیا جسےkalautsav2020کانام دیا گیا ہے۔اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت چیف ایجوکیشن آفس شوپیان کی جانب سے ایک بین ضلعی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔یہ مقابلہ گورنمنٹ ہائی اسکول سیندو شیرما ل شوپیان میں منعقد کیا گیاجس میں ضلع کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے تقریباًساٹھ طلاب نے حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا،جن میں سے چار بچوں کو اُن کے فن کی بنیاد پر چن لیا گیاجو اب صوبائی سطح کے مقا بلے میں حصہ لیں گے۔اس مقابلے کی نظامت زونل کلچرل کارڈی نیٹر کیگام نذیر احمد نے انجام دی۔اس پورے مقابلے کی نگرانی ڈسٹرکٹ کلچرل کارڈی نیٹر شوپیان خورشید احمدنے سماگراہ شکھشا ابھیان سے وابستہ سجاد احمد کے ساتھ مل کر کی۔اس موقع پر ہیڈماسٹر ہائی اسکول سیندو شیر مال ملک مشتاق اور محمد اشرف وانی بھی موجود تھے۔ذرائع ابلاغ کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیان نے کہا ’’ہمارا مقصد طلاب کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں منظر عام لاناہے‘‘۔