تازہ ترین

امیت شاہ کاشاندار استقبال ، چنئی پہنچے

تاریخ    22 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


چنئی //بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آئندہ چار پانچ مہینوں کے دوران ہونے والے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے دو روزہ دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچے۔مسٹر شاہ کی حکمت عملی کو حال ہی میں ختم ہونے والے بہار انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی کامیابی میں بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔ تمل ناڈو میں اس کامیابی کو دہرانے کے ارادے سے ، بی جے پی مسٹر شاہ کے دورے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنا اور انتخابات میں اپنا نشان چھوڑنا بہت اہم سمجھتی ہے۔مسٹر شاہ کی آمد پر ، ریاست کے وزیر اعلی اور حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے کے شریک کنوینر ای کے پلاینی سوامی ، نائب وزیر اعلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کنوینر اے پنیرسلوم اور سینئر وزرا کے علاوہ ریاستی بی جے پی صدر ایل مورگن ، پارٹی کے سینئر رہنما ایل گنیشن اور پارٹی انچارج سی ٹی روی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ریاستی چیف سکریٹری کے شموگم ، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل جے کے ترپاٹھی ، چنئی پولیس کمشنر مہیش کمار اگروال اور دیگر عہدیدار بھی مسٹرشاہ کے دورے کے دوران موجود تھے۔ہوائی اڈے سے سڑک کے دونوں طرف موجود اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی کارکنوں نے مسٹر شاہ کا زبردست استقبال کیا۔ اس سے متاثر ہوکر ، جناب شاہ اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور ان کا سلام قبول کرنے کے لئے کافی دور چلے گئے۔مسٹر مورگن کے ریاستی صدر بننے کے بعد مسٹر شاہ کا ریاست کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مسٹر شاہ کے ہوائی اڈے سے لے کر ہوٹل جانے والے راستے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جہاں ان کا قیام تھا۔یواین آئی۔