تازہ ترین

سوپور سڑک حادثہ میں زخمی شہر ی چل بسا

تاریخ    22 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


غلام محمد
سوپور//سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا45سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھا۔ جمعہ کی شام سوپور کے ہتھ لنگو علاقہ میں نامعلوم گاڑی نے ایک موٹرسائیکل کوٹکر ماردی ،جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار2افرادزخمی ہوگئے تھے ،جن کوسب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا گیا، اوریہاں سے شدیدزخمی ہوئے شہری45سالہ پرویز احمدپالہ ولد محمداکبر ساکنہ بوٹینگو سوپور کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا،معلوم ہواکہ سکمز میں یہ شخص سنیچرکی صبح سکمزمیں زندگی کی جنگ ہارگیا۔جبکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والا دوسراشخص شاکر احمدآہنگر ابھی ایس ڈی ایچ سوپورمیں زیرعلاج ہے اوراسکی حالت مستحکم ہے ۔خیال رہے سوپور پولیس نے اس سڑک حادثے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے