تازہ ترین

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


یواین آئی
نئی دہلی// پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمپنیوں نے جمعہ کے روز 48  دن کے بعد اضافہ کیا۔ عوامی زمرے کی تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق چار بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں 22 سے 25 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 17 سے 20 پیسے  فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ دہلی میں ڈیزل 22 پیسے اور پٹرول 17 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے ۔ امریکہ میں گذشتہ ہفتے تیل کے ذخائر میں اضافہ اور اوپیک اراکین کے پیدوار بڑھانے پر اتفاق رائے کرنے سے حالانکہ خام تیل کی قیمت میں عالمی بازار میں نرمی تھی۔ گھریلو بازار میں ڈیزل کی قیمت میں آخری بار تخفیف دو اکتوبر کو ہوئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 58 دن سے مستحکم تھی۔پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو سات سے آٹھ پیسے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی۔تیل مارکیٹنگ شعبے کی صف اول کی کمپنی انڈین آیل کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.23 روپے جبکہ ڈیزل 70.68 روپے فی لیٹر ہے ۔اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول 87.92 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.11 روپے فی لیٹر ہو گیا ۔کولکاتہ میں پٹرول 82.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 74.24 روپے فی لیٹر ہو گیا۔چنئی میں پٹرول کی قیمت 84.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 76.17 روپے فی لیٹر رہا۔