تازہ ترین

ڈوڈہ میں 17تازہ معاملات | 10 مریض کورونا سے شفایاب

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے کووڈ 19 کے سترہ نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ دس مریض صحتیاب ہوئے ۔جمعہ کے روز ڈوڈہ سے 17 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اس دوران دس مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اسطرح سے ضلع میں شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 2690 پہنچ گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 148 رہ گئی ہے۔ضلع میں آج تک کوؤڈ 19 سے کل 52 اموات ہوئی ہیں۔